اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کی وجہ سے اسکولوں پر پابندی برقرار رکھی ہے اور امتحانات بھی منسوخ کیے ، گزشتہ امتحانات کے نتائج پر بچوں کے نتائج مرتب کیے،پرائیویٹ اسکول بھی امتحانات لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہمارا خیال ہے 8 کلاس تک بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ 25 فیصد ایسے طلبہ ہے جن کے مخصوص مسائل ہیں ان پر بھی جلد فیصلہ ہوگا، امتحانات نہیں ہوں گے، گزشتہ امتحانات کے نتائج پر پروموٹ کردیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں جماعتوں سے متعلق بھی 2 ،3 میں اعلان کردیں گے، ملک کے 29 فیصد بورڈز سے تجاویز مانگی ہیں جو 2 ،3 دن میں مل جائیں گی،
سپلیمنٹری طلبہ سے متعلق بھی 2 سے 3 دن میں پالیسی دے دی جائےگی۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول میں بھی بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے، اس وقت پرائیویٹ اسکول بھی امتحانات لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہمارا خیال ہے 8 کلاس تک بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے
Akhbar e nau The News Portal