Home / پاکستان / حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ، کراچی کی کئی مارکیٹیں سیل

حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ، کراچی کی کئی مارکیٹیں سیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ضوابط توڑنے پر کئی شاپنگ سینٹر سیل کردیئے گئے، لاک ڈاون میں نرمی کے تیسرے روز تاجروں اور خریداروں کی جانب سے حفاظتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے ایکشن لیا۔صدر میں واقع زینب مارکیٹ اور مدینہ مال میں دکانیں بند کروادی گئیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ، انٹرنیشنل مارکیٹ، گل پلازہ، ارحم شاپنگ سینٹر سیل کر دیئے گئے۔جبکہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن اسما بتول کے مطابق دکانداروں نے نہ سینیٹائزر رکھے، اور نہ ہی ماسک اور گلووز پہنے تھے۔۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ مارکیٹوں کے سروے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میںآ ئی ہے، مارکیٹوں میں دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا تھا، دکانوں میں خریدار اور دکان دار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ادھر انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گل پلازہ کو بھی سیل کر دیا ہے۔پولیس نے ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر یونیورسٹی روڈ پر تمام دکانیں بھی بند کرا دیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع کپڑوں کے بازار اور مالز کو حکومتی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔ اس موقع پر دکانداروں نے سڑک بلاک کردی اور میڈیا نمائندگان سے بھی بد تمیزی کی۔کراچی میں دکانیں اور کاروبار کھلے تین دن گزر گئے تاہم ان تینوں دنوں میں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ایس او پیز کی مکمل طور پر خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر صدر نے صدر میں واقع زینب مارکیٹ، سٹی سینٹر، وکٹوریہ شاپنگ مال، انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر، مدینہ سٹی مال اورگل پلازہ سیل کردیئے۔ اس موقع پر دکانداروں نے کوریج کرنے والے میڈیاسے بدتمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔موقع پر پہنچنے والے تاجر رہنما عتیق میر نے اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات بھی کئے۔عتیق میرنے کہاکہ کاروبار کھلوانے کے لئے بہت اقدامات کئے تھے۔ یونیورسٹی روڈ پرواقع نجی شاپنگ مال کو ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے سیل کردیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ کی 3 دکانیں سیل کردی گئیں، تینوں دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے