Home / پاکستان / کرونا وائرس کے علاج میں موثر دوا پاکستان میں تیار ہوگی

کرونا وائرس کے علاج میں موثر دوا پاکستان میں تیار ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور بحالی میں موثر دوا اب پاکستان میں تیار ہوگی اس حوالے سے امریکی کمپنی گلیئڈ سائنسز نے اینٹی وائرل دوا کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کورونا وائرس کے علاج میں مو ¿ثر دوا ’رمڈیسیویر‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں شروع ہو جائےگی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔جمعہ کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر نے کہاکہ امریکی کمپنی گلیڈ نے اینٹی وائرل دوائی ”رمڈیسیویر “کی پاکستان کو بنانے کی اجازت دی ہے ،پہلے یہ دوائی امریکا میں کمپنی جی ایس آئی تیار کرتی تھی۔ انہوںنے بتایاکہ امریکن کمپنی کی پاکستانی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز کو کورونا وائرس کی دوائی بنانے کی اجازت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں دو ممالک کو دواءبنانے کی اجازت ہے پاکستان اس میں سر فہرست ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت گلیڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے ، یہ اقدام پاکستان کے شعبہ صحت، معاشی اور سفارتکاری کے میدان میں اہم پیشرفت ہے، اس اقدم سے پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہیلتھ ورکرز کو وباءسے نمٹنے کیلئے جدید بنیادوں پر سہولت میسر ہو جائےگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی ادارہ معاہدہ کے تحت 127ممالک کو دوا فراہم کرے گا ، موجودہ صورتحال میں پاکستان کی فارما انڈسٹری کیلئے برآمدات کے شعبے میں اہم مواقع فراہم کرتا ہے ۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے