Home / پاکستان / بھارت جعلی آپریشن کا موقع ڈھونڈ رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان

بھارت جعلی آپریشن کا موقع ڈھونڈ رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے، انہوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کر رہی ہے، غیر انسانی لاک ڈاو


¿ن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیری نوجوانوں کو قید اور مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے،مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے،اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کیلئے اور ارشادِ نبوی کی پیروی کرتے ہوئے صرف اللہ کی رضا اور ثواب کی خاطر رکھے گئے روزے، ربّ ِکریم کی طرف سے ہمارے تمام پچھلے گناہوں کی بخشش کا وعدہ ہیں ۔ اتوار کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے صحیح بخاری کی یہ حدیث مبارکہ بھی شیئر کی کہ ”’ جو رمضان میں حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں“وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے