Home / پاکستان / پٹرول بحران , وزیر اعظم کا سخت کارروائی کا فیصلہ

پٹرول بحران , وزیر اعظم کا سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا حالیہ بحران میں بحیثیت ریگولیٹر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کو کابینہ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا۔ وزراءنے استفسار کیا کہ پٹرول بحران کون پیدا کر رہا ہے؟ ،اوگرا حالیہ بحران میں بحیثیت ریگولیٹر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔بعض کابینہ اراکان کے وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی سخت سوالات کئے،وزیراعظم عمران خان نے بھی حالیہ پٹرول کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران سخت فیصلے کرنے ما اشارہ دیدیا پٹرول کی قلت کے معاملے پر آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

.وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اوگرا ہو یا کوئی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی ۔کابینہ ارکان نے پرائیویٹ ہسپتال مافیا کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ وزراءنے کہاکہ پرائیویٹ اسپتال مافیا غریب عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھا دیا ۔ وفاقی وزراءنے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتال مافیا کورونا کے چکر میں عوام کی جیبوں تک ہاتھ ڈال رہے ہیں،۔صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ شوگر انکوائری کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،چینی کی قیمت میں ہر صورت کمی لائیں گے ، وزارتوں میں ای فائلنگ اور فائلوں کے ای ٹریکنگ کے نظام کے نفاذ کو تیز کیا جائے،متروکہ املاک کی جائیدادوں کی نشاندہی کے عمل کو تیز کیا جائے اور انکی جیو ٹیگنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،

کورونا کی موجودہ صورتحال میں لیڈرشپ کا کردار اہم ہے،ہماری عوام کے ایک طبقے میں کورونا کے بارے میں ابھی بھی غلط فہمیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر لاک ڈاو¿ن ممکن نہیں،معاشرے میں اضطراب کی بجائے صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا،حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر کورونا کے پھیلاو¿ کو محدود کیا جا سکتا ہے،عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے