Home / پاکستان / بدترین لوڈشیڈنگ ، آن لائن کلاسز کا انعقاد چیلنج بن گیا

بدترین لوڈشیڈنگ ، آن لائن کلاسز کا انعقاد چیلنج بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وبا کے دوران نجی اسکولوں کی من مانیاں جاری ہیں ، آن لائن کلاسز والدین کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں ، نجی اسکولوں کی جانب 3ماہ کی فیس جمع کرانے کیلئے والدین کو پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ وین ڈرائیورز کی جانب سے بھی طلبا و طالبات کے والدین سے فیس ادا کرنے پر اصرار کیا جا رہا ہے، دوسری جانب بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے آئن لائن کلاسز کا انعقاد بھی چیلنج بن گیا، آن لائن کلاسز کیلئے کمپیوٹر سمیت دیگر آلات کی خریداری کا اضافی بوجھ بھی والدین پر ;200;ن پڑا ہے ۔

نجی اسکولوں کی غیر یقینی صورت حال پر والدین اور بچے تذبذب کا شکار ہیں ، اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی جانب سے فیسوں میں 20 فیصد کمی کے احکامات پر عملدر;200;مد کیلئے بیشتر اسکول مالکان تیار نہیں ہیں ۔ والدین کے مطابق چند اسکولوں نے تو ابتدائی دو ماہ فیس میں رعایت دی، والدین کی ایک بڑی تعداد نے فیس جمع نہیں کرائی، ذراءع نے بتایاکہ اسکول عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہاکہ حکومت نے نجی اسکولوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا اس کے باوجود ہماری جانب سے والدین کے ساتھ ہرممکن طریقے سے تعاون کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے