Home / پاکستان / حکومت کہیں نہیں جاری ، مدت پوری کریں گے ، وزیر اعظم

حکومت کہیں نہیں جاری ، مدت پوری کریں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ;200;ج جارہا ہوں ،کل جا رہا ہوں لیکن میرے سوا کوئی چوائس نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاوَس اسلام ;200;باد میں دیے گئے عشائیے میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے ۔ عشائیے میں حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوام پارٹی(بی اے پی)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی بھی شریک ہوئے ۔

ذراءع کے مطابق وزیر اعظم نے تمام حکومتی و اتحادی ارکان کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے، اس میں نہ تو نئے ٹیکس لگانے گئے اور نہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا بلکہ عام ;200;دمی کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہیں ، ان کے تحفظات دور کریں گے، اتحادیوں کو ساتھ

لے کر چلیں گے ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حکومتی و اتحادی ارکان کو قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل تمام حکومتی ارکان اور اتحادی اجلاس میں شریک ہوں ، بجٹ منظوری کے بعد اتحادیوں سے معاہدوں پر عمل در;200;مد ہوگا ۔ عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی رپورٹ کے حوالے سے بہت دبا وَتھا، پرویز مشرف نے دباوَ میں ;200;کر 2 بار چینی کی رپورٹ روکی، پی ;200;ئی اے رپورٹ پر بھی دباوَ تھا لیکن میں چاہتا تو بہت کچھ چھپا سکتا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیسز ختم کروادوں تو 5 سال ;200;رام سے گزار سکتا ہوں ، ہم اس وقت نیچے گریں گے جب اپنے نظریے سے ہٹیں گے، پیپلز پارٹی اپنے نظریے سے ہٹ کر تباہ ہوئی، لوگ کبھی خوش ہوں گے کبھی ناراض لیکن ہم نے لوگوں کی حالت بدلنی ہے، ملائیشیا کے مہاتیر محمد اسٹیٹس کو کے خلاف ہار گئے، ہم اسٹیس کو کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔

کورونا کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی کی دنیا نے تعریف کی، ہم نے اسمارٹ لاک ڈان کیا اب پوری دنیا اس طرف جارہی ہے، معیشت کو چلانے کے لیے کاروبار چلانا ضروری ہے، شہریوں کو بھی ضابطہ کار( ایس او پیز)پر عمل کرنا ہوگا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اپنا وقت پورا کریں گے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا تو سب کو مل کر چلنا پڑے گا ۔ حکومت سنبھالی تو ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور معیشت بہتر ہوئی تو کورونا وائرس ;200;گیا لیکن شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا ۔ مشکل ترین حالات میں مجبورا مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں ۔ رواں سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی حاضری ضروری ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے واقف ہوں ۔ کورونا صورت حال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں ۔ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کورونا بحران میں میری ٹیم نے ملک کو درست سمت میں رکھا ۔

اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ٹوءٹر پر بلوم برگ کا ایک مضمون شیئر کیا جس کے مطابق یورپی ممالک یعنی جرمنی، اٹلی، فرانس، پرتگال وغیرہ میں مستقبل میں اسمارٹ لاک ڈاوَن پر غور کیا جارہا ہے ۔ مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن اختیارکرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہےخ مجھے فخر ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی ۔ انہوں نے کہاکہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے انشاء اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے