Home / پاکستان / پاکستان وینٹی لیٹرز بنانے والے چند ممالک میں شامل

پاکستان وینٹی لیٹرز بنانے والے چند ممالک میں شامل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیں گے ۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے پاکستان انجینئرنگ کونسل اور این آر ٹی سی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ،یہ تمام مشینیں ای یو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں ،یہ پیچیدہ مشین ہے دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ہمارے انجینئرز نے پہلا بیج تیار کرلیا ہے،آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کو دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تین مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ،اللہ کرے ہ میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے انہوں نے کہاکہ اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹیلیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب پاکستان میں کووڈ ۔ 19 کا پہلا کیس آیا ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے،چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے