Home / پاکستان / مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کاقتل

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا کمسن نواسے کے سامنے نانا کاقتل

سرینگر(بیورو رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی جہاں قابض فوج نے 60 سالہ شخص کو 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا ۔ مقتول بشیر احمد خان کے بیٹے کے مطابق ان کے والد سامان لینے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تو قابض فورسز نے والدکو کار سے اتار کر گولیاں ماریں ۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوجانے والے بزرگ شہری کی لاش پر بیٹھے ان کے نواسے کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے ۔ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اس تصویر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بے بسی اور دکھ ناقابل بیان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے