Home / تازہ ترین / کراچی: آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی: آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں جمعرات کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتا ہے ۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں ، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباو موجود ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے