Home / تازہ ترین / لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر اسد عمر اور گورنر سندھ استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی

لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر اسد عمر اور گورنر سندھ استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد احتجاج واعلانات کے باوجود شہر میں بدستور لوڈ شیڈنگ جاری رہنے پر گورنر سندھ ٗاسد عمر اور کراچی سے پی ٹی آئی اورایم کیو ایم کے منتخب نمائندے استعفی دیں ٗ کے الیکٹرک کالائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لیا جائے اور ٹیرف میں اضافہ ختم کیا جائے ٗ

جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف تحریک کے نئے مرحلے میں حکومت وکے الیکٹرک کے خلاف بروز جمعرات 16جولائی کو شہر بھر میں چوکوں ، چوراہوں اور اہم پبلک مقامات پر 400سے زائد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور 400سے زائد مقامات پر شکایتی سیل قائم کیے جائیں گے ،بجلی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے نجکاری کا عمل مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکاہے ،حکومت الیکٹرک ڈیوٹی کے نام پر اربوں روپے وصول کرتی ہے لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے

،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو موخر کرکے عوام کو بیوقوف نہ بنایا جائے بلکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے معاملات اور کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر نوٹس لیکر ہماری تین سال سے زائد عرصے سے عدالتوں میں داخل پٹیشن کی سماعت کریں ۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کرواکر مجرمان کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافے،اووربلنگ اور ٹیرف میں ظالمانہ اضافے کوصرف موَخر کیے جانے پر حکومت وکے الیکٹرک کے خلاف’’پریس کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے