کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی یقینی بناتا تو طالب علموں کا تعلیم کا اتنا نقصان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں کمپیوٹر کی سہولت ہے وہاں بجلی نہیں تو کلاسز کیسے ہوں گی؟سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو کئی بار آگاہ کیا کہ وہ شہریوں پر رحم کرے۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی کاکہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔
سعید غنی
