Home / پاکستان / فواد چوہدری کی پیشگوئی غلط‘ عید الاضحی یکم اگست کو ہوگی

فواد چوہدری کی پیشگوئی غلط‘ عید الاضحی یکم اگست کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشن گوئی کام نہ آسکی ۔ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دکھنے کی اطلاعات نہیں ملیں ۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کا چاند نظرنہیں آیا اورجمعرات23جولائی 2020 ;247;ء کو یکم ذوالحجہ1441;247;ھ اور عید الاضحی ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ;247;ء کو ہوگی ۔

دریں اثنا آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہَ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ۔ مفتی منیب الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کہیں مطلع ابر آلود تھا اور کہیں مطلع صاف تھا ،ملک بھر میں کہیں سے رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ،

محکمہَ موسمیات کے تمام مراکز نے عدمِ رویت کی رپورٹ دی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج چاند نظر نہیں آیا اور جمعرات23جولائی 2020 ;247;ء کو یکم ذوالحجہ1441;247;ھ اور عید الاضحی ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ;247;ء کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 31اگست کو عید الاضحی ہونے کی پیش گوئی کی تھی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے