Home / پاکستان / وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چھٹیاں جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق غیرضروری سفرسے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی تاہم کورونا وبا کے روک تھام کے ایس و پیزپرعمل درآمد کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عید کے مخصوص دنوں کے علاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عید سادگی سے منائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے