Home / پاکستان / کراچی پولیس بھاری رقم کیلئے خود شہریوں کو اغوا کرنے لگی

کراچی پولیس بھاری رقم کیلئے خود شہریوں کو اغوا کرنے لگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ لیبر فرنٹ کے چیف، انقلابی لیبر فرنٹ آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین ریاض اختر اعوان نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی ہیڈکوارٹر گارڈن جو کہ اغوا برائے تاوان کی روک تھام کے لئے کام کر رہا ہے اس کے اہلکار اور ان کا انچارج ایس ایچ او گارڈن اختر خود کراچی کے مظلوم عوام کو بھاری رقوم کے لئے اغوا کر رہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ رات میرین ڈرائیو کلفٹن پر بیٹھے ہوئے زین العابدین اعوان کو ایک پولیس موبائل نے کرسی سے اٹھا کر گاڑی میں پٹخ دیاجبکہ ان کے پیچھے دوسری کار میں کئی سول لوگ موجود تھے ان سب نے مل کر زین اعوان پر تشدد کیا اور اسے کہا کہ ابھی اور اسی وقت گھر سے دس لاکھ روپے منگواکر ہمیں دو ورنہ تمھیں جان سے مار دیں گے۔ اس موقع پر زین اعوان نے اغوا کاروں سے کہا کہ آپ تھوڑی دیر ٹہرو میں آپ کو گھر سے رقم منگوا کر دیتا ہوں گھر اطلاع پہنچنے پر زین اعوان کے بھائیوں نے اعلی پولیس افسروں کو ساری روداد سنائی اور اعلی پولیس افسران نے فوری طور پر صدر تھانے اور کلفٹن تھانے کے افسران کو گارڈن تھانے پہنچنے کے لئے کہا جب پولیس موبائلیں موقع پر پہنچیں تو اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں نے بھاگنے کی کوشش کی اور سخت قسم کا پولیس مقابلہ ہوا اس دوران نشے میں دھت ایک پو لیس اہلکار جو بھاگ نہیں سکتا تھا گر گیا اور پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ اس کے بقیہ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ زین العابدین اعوان نے بتایا کہ جس پولیس موبائل میں مجھے اغوا کیا گیاتھا اس موبائل کو پولیس نے فوری طور پر کباڑ خانے میں کھڑا کر دیا اور اس کے ٹائروں سے ہوا نکال دی جبکہ یہ پولیس موبائل جو کہ بغیر نمبر پلیٹ کی تھی اغوا برائے تاوان کی پوری کاروائی میں استعمال میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ کلفٹن نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس‘ اغوا کار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے