Home / پاکستان / اسلام آباد کی طرف چلنے کا وقت آگیا ہے، سراج الحق

اسلام آباد کی طرف چلنے کا وقت آگیا ہے، سراج الحق

باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کل تک وزیراعظم قوم کو ریاست مدینہ کے خواب دکھا رہے تھے اور آج کہتے ہیں کہ میں پاکستان میں چائنا کا نظام لانا چاہتاہوں، پاکستان چینی، امریکی یا برطانوی نظام کے لیے نہیں، اسلامی نظام کے لیے بنا ہے۔ وزیراعظم چین، امریکہ یا جہاں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں،پاکستان کی جان چھوڑ دیں،حکمرانی بچوں کا نہیں، سنجیدہ لوگوں کا کام ہے،وزیراعظم کی سونامی بدنامی بن کر گزر گئی اب ان کے خلاف عوامی سونامی آئے گا سونامی سے لوگ شیطان کی طرح پناہ مانگتے ہیں۔سونامی کی وجہ سے مہنگائی اور تباہی ہے اور ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑی رہیں۔دونوں سابقہ حکمران پارٹیاں پی ٹی آئی حکومت کی سہولت کار ہیں۔فیٹف کے کہنے پرمساجد اور مدارس کے خلاف قوانین بنانے میں دونوں پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔ان کے درمیان پالیسیوں پر اختلاف نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر پر لڑائی ہے۔جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔ ہم ملک میں قرآن و سنت کا نظام اور حقیقی جمہوریت کا قیام چاہتے ہیں،ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی نے قومی اداروں کو متنازع بنایا۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہے۔اب اسلام آباد کی طرف مارچ کا وقت قریب آن پہنچاہے۔

اسٹیٹس کو کے نظام کو بدلنا ہے۔جب جماعت اسلامی دھرنا دے گی تومطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئے گی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔ ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز کے سلسلے میں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوڑ میں مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف تحریک کے پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے