Home / پاکستان / کرونا پھیلنے کے خدشات ، ماسک پہننا لازمی قرار

کرونا پھیلنے کے خدشات ، ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے ی ہدایت کریں یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف کارروائی کریں اور پانچ سو روپے تک جرمانہ عاید کریں۔کمشنر نے کہا کہ دکانداروں اور مارکیٹوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ خود اور خریداروں سے ماسک کے بغیر دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں لین دیں، کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلا ف قانونی کارروائی کریں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے گریز کریں۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ میں COVID-19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اداروں بشمول کاروباری، سماجی، مذہبی، تعلیمی اداروں کو معیاری آپریشنل طریقہ کار (ایس او پیز)پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے عدم تعمیل کی صورت میں عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں کورونا وائرس پر ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی COVID-19 کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈان لگانا شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں صحتیابی کی شرح حوصلہ افزا ہے لیکن کیسز میں نیا اضافہ تشویشناک ہے اور اس وائرس پر قابو پانے کیلئے فوری سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا (ایس او پیز)کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار کو سیل کرنے سمیت سخت کارروائی ہونی چاہئے۔وزیراعلی سندھ نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیشرفت رپورٹس دیتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے