Home / پاکستان / زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد (بیور و رپورٹ)پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی

سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ نیول چیف نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو سراہا۔ انہوں نے سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے