Home / پاکستان / عمران خان کو جانا ہی ہوگا ، مریم نواز

عمران خان کو جانا ہی ہوگا ، مریم نواز

اسلام آباد (بیور و رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ(ن) کے شیر پہلے سے بھی زیادہ بہادری کیساتھ ڈٹ کر تمہارے ظلم کا مقابلہ کریں گے،اگر مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ بناتو فوج کے خلاف بیان پر عمران خان پر بنے گا،سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان کو جانا ہی ہوگا،کمزورحکمرانوں کی وجہ سے ہے بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتاہے، کشمیریوں پرظلم اوربیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہمارے دلوں پرلگتاہے،اب ووٹ کوعزت اور ووٹ پر پہرہ دینے کی باری آزاد کشمیر کی ہے،آزاد کشمیر کی مسلم لیگ(ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کرے گی،جس طرح گلگت بلتستان نے مسلم لیگ(ن) کے سارے لوٹوں کو ہرا دیا اور رد کردیا، انشااللہ مسلم لیگ(ن) پورے پاکستان میں لوٹوں کا محاصرہ اور محاسبہ کریگی۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مودی کی جھولی میں کشمیر جاکر گرتا ہے اور پاکستان اس نالائق اعظم کی وجہ سے کشمیر کا مقدمہ ہارجاتا ہے تو زخم پورے پاکستان کے دلوں پر لگتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں جب ایک کمزور وزیر اعظم عوام کی طاقت سے نہیں آتا، جو آپ کے ووٹ سے نہیں آتا اور جب ایک کمزور حکومت ہوتی ہے تو بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، اس نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں آپ کے ووٹوں سے آنے والا عوامی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی جیسا خود چل کر پاکستان آتا ہے، عوامی وزیر اعظم اور جعلی وزیر اعظم میں یہ فرق ہے، اسی لیے کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دینا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔
مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے