Home / پاکستان / ملک بھر میں ایک بار پھر مہنگائی بے قابو ہونے لگی

ملک بھر میں ایک بار پھر مہنگائی بے قابو ہونے لگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں ایک بار پھر مہنگائی بڑھنے لگی،بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100 روپے سے اوپر چلی گئی، کھلے گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے تک جاچکی ہے ادھر کراچی پشاوراور لاہورمیں چینی، چاول، گھی اور دالوں کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 تا 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں 16 کلو گرام کا گھی کا کنستر 3 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 750 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح دیگر اشیا ئے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، آئے روز کے اضافے سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے سب حکومتوں نے ہمیں

مہنگائی کے جال میں پھنسا رکھا ہے، جس کے باعث عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اور کوکنگ آئل 27 روپے تک فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے