Home / پاکستان / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہیں۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی۔ترجمان اوگرا کے مطابق میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے