کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی لگنا شروع ہوجائے گی۔سندھ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا سے بچا کی ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی لگنا شروع ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ چینی ویکسین ساز کمپنی سائینو فارم سے کیا گیا ہے۔ یہ ویکسین ڈیڑھ ارب سے زیادہ رقم سے خریدی گئی ہے۔ تاہم پہلے مرحلے میں فرنٹ پر کام کرنے والوں کو لگائی جائے گی۔
Akhbar e nau The News Portal