Home / پاکستان / مسلح افواج ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں,جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

مسلح افواج ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں,جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے،اجلاس میں علاقائی جیوسٹریٹجک صورتحال،مقبوضہ کشمیرمیں غاصبانہ قبضے اور جاری بربریت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلح افواج کی اسٹریٹجک،آپریشنل تیاریوں اور کورونا صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں این سی او سی کی خدمات کو سراہا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی،ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج تیار ہیں۔انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔شرکاء نے کہا کہ کشمیریوں کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملناچاہیے۔ شرکاء نے کہا کہ افواج مربوط سیکیورٹی سٹریٹیجی کے تحت ہرخطرے کابھرپورجواب دینے کوتیارہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے