Home / پاکستان / پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کو آرٹ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا جو اسلحہ میں سسٹم کے ہنر مندانہ ہینڈلنگ اور تمام ٹریننگ پیرامیٹرز کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لئے سائنس دانوں اور انجینئروں کے تعاون کو بھی سراہا۔ صدر، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی کامیاب تربیتی لانچ کے انعقاد پر شریک فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے