برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو افغانستان میں اپنا فوجی مشن ابھی غیر معینہ مدت کے لیے جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق برسلز میں اس اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ فی الحال افغانستان میں اس تنظیم کے فوجی مشن کے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ایک بار پھر یہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا افغان طالبان کی طرف سے نیٹو کے فوجی انخلا کے لیے طے شدہ شرائط پوری کی جا رہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوکش کی اس ریاست میں جرمنی سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے نیٹو کے تقریبا دس ہزار فوجی ابھی وہیں تعینات رہیں گے۔
Akhbar e nau The News Portal