اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔اتوار کو ٹورسٹ سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا، ٹورسٹ ٹرین ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ اسٹیشن سے حسن ابدال، اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی،ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے،ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے۔سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
Akhbar e nau The News Portal