Home / پاکستان / اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز  اہلکار شہید  ہوگیا جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا ۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ  بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا، قریب ہی 23 مارچ کی مناسبت سےاسنیپ چیکنگ جاری تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتاہے کہ دھماکاریمو ٹ کنٹرول سےکیاگیا،ریموٹ کنٹرول دھماکےکی تصدیق بم ڈسپوزل کی چیکنگ سےسامنے آئےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے