Home / پاکستان / وفاق نے صوبوں کو کرونا ویکسین خریدنے کی اجازت دیدی

وفاق نے صوبوں کو کرونا ویکسین خریدنے کی اجازت دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے نے کہاہے کہ وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے، سندھ حکومت کین سائنو ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں خریدے گی، ڈوز زیادہ ملیں گی تو ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بھی بڑھا دیں گے،ویکسین کی خریداری کے لیے پانچ سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،کم خوراکیں ملنے کی وجہ سے صوبے میں ویکسینیشن کی رفتار سست ہے، اگربرطانوی وائرس سندھ آگیا توبہت لوگ متاثرہوں گے، سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کو روکا گیاہے،

سندھ میں خوش قسمتی سے اب تک پنجاب کی طرح یہ وائرس عوام میں نہیں پھیلا۔منگل کویس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہا کہ سائنو فام ویکسین خریدنے کیلئے دستیاب نہیں، چین کا کہنا ہے سائنو فام ویکسین عطیہ ہے، چین نے کنسینو ویکسین خریدنے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا وائرس ہو جائے مگر اس کی شدت کم ہوگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں، گھروں میں پارٹی نہ کریں تو بہتر ہے، اپیل کرتی ہوں کہ لوگ ضرور ویکسن لگائیں، عوام شادی ہال ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد لوگوں کو ویکسین لگائی جائے۔

وزیرصحت سندھ نے کہاکہ اسپٹنک ویکسین نجی شعبے میں دستیاب نہیں ہے، ہمارے ہاں ویسکنیشن کا رفتار سست ہے، ڈوزز بہت کم آرہے ہیں، ڈوزز زیادہ ملیں گی تو ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے