اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا نے کہا ہے کہ پاکستان کو گردشی قرضے اور سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پانا ہوگا، پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے،پائیدار معاشی ترقی کیلئے میڈیم ٹرم اہداف پر عمل کرنا ہوگا۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کا مقصد مالی استحکام لانا ہے، ٹیکس چھوٹ اور چوری کا خاتمہ، ریونیو بڑھانا مقاصد میں شامل ہے،
پاکستان کو گردشی قرضے اور سرکاری اداروں کے نقصانات پر قابو پانا ہوگا، سماجی شعبے کے تحفظ اور پیداواری اخراجات بڑھانا ہونگے، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے میڈیم ٹرم اہداف پر عمل کرنا ہوگا، کورونا کے دوران غریب ترین طبقے کے تحفظ کیلئے اخراجات جاری رکھنا ہونگے۔
Akhbar e nau The News Portal