کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پورفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی۔عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی)کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔انتہائی کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔
عریش کے والد اسامہ خود بھی ایک آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے کوشاں ہیں۔عریش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی انتہائی لائق ہیں اور غیر معمولی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔