Home / پاکستان / بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں جندران ایکس4-، جندران ای۔ ایل بلاک صوبہ بلوچستان سے گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔یہاں پر او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر سو فیصد حصص کی مالک ہے۔ جندران ایکس4- کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا۔

کنویں کی کھدائی1200 میٹر تک کی گئی۔ تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے