Home / پاکستان / وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پانچویں اور آٹھویں کے طلبا کے امتحانات لیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے، پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔
حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، گزشتہ سال 90 فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے تھے اور بچوں کو نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے