Home / پاکستان / پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صدکے قریب آگئی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صدکے قریب آگئی

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صدکے قریب آگئی

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1 ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں24 گھنٹے میں کورونا سے 76 افراد انتقال کرگئے اور کورونا کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا وائرس سے  جاں بحق افرادکی کل تعداد 21 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے