Home / پاکستان / سوئی سدرن گیس کمپنی‘ بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع

سوئی سدرن گیس کمپنی‘ بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق کا سندھ پر ایک اور وار، سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلی افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برخاست کردیا ہے۔ مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی عمران منیار کو اس لئے خاص طور پرلایاگیا ہے تاکہ نئی بھرتیوں کیلئے گنجائش پیدا کی جا سکے۔ ملازمین کو نکال کر پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے من پسند لوگوں کو ملازمت دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

جن 8 افسران کو برطرفی کے لیٹر جاری کئے گئے ان میں ڈی جی ایم حیدرآباد صلاح الدین میمن،زونل انجینئر گھوٹکی سجاد علی،مینیجر سیلز کراچی تلسی داس سمیت 8 افسران شامل ہیں۔ 400سے زائد افسران و دیگر مستقل ملازمین کو بر طرف کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز کیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے