Home / پاکستان / پاکستان‘ کرونا سے اموات کی تعداد20ہزار سے متجاوز

پاکستان‘ کرونا سے اموات کی تعداد20ہزار سے متجاوز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا سے مزید 30 افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 907 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 829 مریض شفایاب ہو گئے،

جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 20مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے