Home / پاکستان / پاکستان‘ دہشت گردی کیلئے بٹ کوائنز سے رقم منتقلی کا انکشاف

پاکستان‘ دہشت گردی کیلئے بٹ کوائنز سے رقم منتقلی کا انکشاف

پاکستان‘ دہشت گردی کیلئے بٹ کوائنز سے رقم منتقلی کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دہشت گردی کے لیے برطانیہ اور یورپ سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی میں ملوث ملزم نعمان صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ منتقل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعمان صدیقی کا بانی ایم کیو ایم گروپ سے تعلق ہے، سلیم بیلجیئم نے 2018 میں گلستان جوہر میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی، اس دھماکے کے لیے رقم نعمان صدیق نے دی تھی۔

ایف آئی اے نے انکشاف کیاکہ ادارے کی وِنگ سی ٹی ڈبلیو کے 2 انسپکٹرز 10 کروڑ ادائیگی کے خلاف ملزم کی رہائی کے لیے ڈیل کر رہے تھے، تاہم دونوں انسپکٹرز کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ انسپکٹرز کے خلاف بھی اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے