Home / پاکستان / پاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان کا اظہار

پاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان کا اظہار

پاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں قوی امکان ہے کہ کرونا وائرس کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پہنچ چکا ہو تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت ممکن ہے کہ یورپ سے کرونا کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان پہنچ چکا ہو۔ برطانیہ اور بھارت میں یہ ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ سب سے زیادہ مہلک قسم جلدی چھاجاتی ہے تاہم ابھی تک پاکستان میں الفا ویرینٹ رہا۔ڈاکٹرعطا الرحمن نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے ویرینٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے علاوہ ڈیلٹا پلس،ایپسلون ویرینٹ سمیت کئی دیگر ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرعطا الرحمن نے کہاکہ کرونا ویکسین ایک حد تک ان ویرینٹ سے بچاتی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ بہتر ویکسین تیار کی جائے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کی مزید لہر آسکتی ہے اور اس سے نبٹنا اہم ہوگا۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے پھیلاؤ کے عمل کی نگرانی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے