Home / پاکستان / بھارتی صحافی کا طنزیہ سوال‘ وزیر اعظم کا کرارا جواب

بھارتی صحافی کا طنزیہ سوال‘ وزیر اعظم کا کرارا جواب

تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو طنزیہ سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے،کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔ ازبکستان کے دارالحکومت میں وزیر اعظم عمران خان سے بھارتی صحافی نے طنزیہ سوال کیاکہ کیا دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے۔عمران خان نے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے