Home / پاکستان / سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے ، عامر خان

سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے ، عامر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جعلی اکثریت کی بنیاد پر قائم ہے ہمارا یہ دعوی آج سچ ثابت ہوگیا جب وفاقی تحقیقاتی ادارے(FIA)نے پریس کانفرنس کے ذریعے انکشاف کیاکہ سندھ میں 30سے 40لاکھ جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں یہ بات آپ سب کے علم میں ہے کہ خواہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ ہوں یا چیف جسٹس آف پاکستان ہوں سب کا یہ ماننا ہے کہ کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زائد ہے جبکہ مردم شماری میں کراچی کی عوام کو 1کروڑ 60لاکھ گنا گیااگر اس میں سے 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افرادکو نکال دیا جائے تو کراچی کی آبادی محض 1کروڑ 20لاکھ تک گنی گئی ہے 40لاکھ جعلی شناختی کارڈسے سندھ کے 40قومی اسمبلی کے حلقے کم و بیش متاثر ہوئے ہیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے اور جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے اقتدار حاصل کر کے پیپلز پارٹی نے ملک کی سلامتی کو دا پر لگا دیا ہے

صفوراگوٹھ سے گرفتار دہشتگردوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کے دئے گئے یہ ہی نہیں بلکہ افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں اور را کے ایجنٹوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کر کے ملک کے دفاع کو خطرے میں ڈالا گیا،پیپلز پارٹی نے اقتدار کی طاقت کے بل بوتے پر وہ کھیل کھیلا ہے جس سے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے اور اس بد عنوان ملک دشمن جماعت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کے لئے ہر حربہ استعمال کر سکتی ہے۔ عامر خان نے مزید کہاکہ حکومت سندھ پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک ہے اور ہمیشہ رہی ہے،جس مینڈیٹ کی وہ بات کرتے ہیں وہ جعلی ثابت ہوچکا۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی ملک دشمنی ثابت ہوچکی ہے لہذا فوری طور پر صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے جعلی اکثریت کے حصول کے لئے جعلی شناختی کارد بنوانے اور ووٹر لسٹوں میں اندراج کروانے کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے اور ان تمام جعلی شناختی کارڈوں کو فوری بلاک کیا جائے اور ووٹر لسٹوں سے نام حذف کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے