Home / تازہ ترین / افغانستان پر جارحیت کا ارادہ رکھنے والی طاقتیں شکست سے سبق حاصل کریں،طالبان

افغانستان پر جارحیت کا ارادہ رکھنے والی طاقتیں شکست سے سبق حاصل کریں،طالبان

کابل:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد زنے کہاہے کہ افغانستان میں دنیا کے نصف ممالک شکست کھا گئے، امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے سبق ہے۔

طالبان کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد آج افغانستان غیر ملکی تسلط سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے، افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور کابل ایئرپورٹ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سازی حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا، افغانستان میں دنیا کے نصف ممالک شکست کھا گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھے گا، ہم افغانستان پر مسلط نہیں ہوئے بلکہ عوام کے خادم ہیں اور اس نے عوام نے گزشتہ 20 برسوں میں سخت مشکل دور دیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے