Home / پاکستان / سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یلو لائن بس منصوبے پر کام شروع

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یلو لائن بس منصوبے پر کام شروع

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یلو لائن بس منصوبے پر کام شروع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یلو لائن بس منصوبے پر کام شروع کردیا۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے)محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ(ٹی ایم ٹی ڈی)کے ذریعہ عالمی بینک کی مالی معاونت کے ساتھ کراچی موبلٹی پراجیکٹ پر عمل کر رہی ہے جو کہ راہداری
ے ساتھ نقل و حرکت، رسائی اور حفاظت کو بہتر بناے گا۔

کراچی موبیلٹی پروجیکٹ یلو لائن بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک 21 کلومیٹر لمبی راہداری ہے جس میں 2 بس ڈپو، 28 اسٹیشن، 2 فلائی اوور، 9 انڈر پاس اور ایک دن میں 3 لاکھ افراد کی متوقع سواری ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی کے لیے تجویز کردہ بس کا بیڑا 268 ڈیزل ہائبرڈ گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کی کل لاگت 438.9 ملین امریکی ڈالرز ہے۔ صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ اور مس ٹرانزٹ سید اویس قادر شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی موبلٹی پروجیکٹ کراچی شہر کے شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ شہری انفراسٹرکچر کے مسائل کے منظم حل کو یقینی بنانے کے لیے پورے بی آر ٹی کوریڈور کو مکمل سہولیات کے ساتھ آراستہ کیا جائے گا۔

منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دارالہنداسہ (لیڈ انٹرنیشنل فرم)اور نیسپاک کے مشترکہ جوائنٹ وینچر کو مشاورتی خدمات کے لیے تفصیلی ڈیزائن کی تیاری، خریداری کی معاونت اور کراچی موبلٹی پروجیکٹ کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران بھٹی نے کہا کہ یہ منصوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور کراچی کے لوگ جلد ہی ایک بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا مشاہدہ کریں گے جو ایک محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرے گا۔ 1956

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے