نئی دلی: بھارت میں 10ماہ سے جاری کسانوں کا احتجاج ایک بار پھر زور پکڑ گیا،احتجاج کے 300دن مکمل ہونے پر کسانوں نے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے دلی اورہریانہ کی سڑکوں کو بلاک کردیا، جس کے بعد گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، کانگریس سمیت متعدد سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے کسانوں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔
دوسری جانب کمشنر دلی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے پُر تشدد راستہ بھی اختیار کیا جاسکتاہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کسانوں نے متنازع بل منظور ہونے کے بعد ملک بھر کے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے ہوئے تھے، جس کے 300دن مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی حکومت نے کسانوں کےاحتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کے لیے لاٹھی گولیوں کااستعمال کیا تھا۔