Home / پاکستان / میوزیکل شوز کی پیداوار کس منہ سے پی ڈی ایم کی مخالفت کررہی ہے،عظمیٰ بخاری

میوزیکل شوز کی پیداوار کس منہ سے پی ڈی ایم کی مخالفت کررہی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنوں اور میوزیکل شوز کی پیداوار جماعت کس منہ سے پی ڈی ایم کے مارچ کی مخالفت کررہی ہے۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومتی ترجمان باولے ہوچکے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہاکہ کنٹینر اور بریانی آفر کرنے والا وزیراعظم آج لانگ مارچ کے اعلان سے خوفزدہ ہے۔عمران نیازی صاحب کنٹینر تیار رکھیں ،اب لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنہ بھی ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا جب لاہور پانی میں تیر رہا ہوتا تھا اسوقت عوام کا خادم اعلی عوام کے درمیان ہوتا تھا۔جب لاہور کا لکشمی چوک ڈوب رہا تھا عمران خان اس وقت کنٹینر پر کھڑا ارسطو پاٹ ٹو بن رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرچی ترجمان میڈیا پر آنے سے پہلے حقائق چیک کرلیا کریں،لکشمی چوک کا نکاسی آب منصوبہ شہباز شریف کا ہی ہے۔عمران اور بزدار تین سالوں سے نواز اور شہباز کے منصوبوں پر تختیاں اور دوبارہ افتتاحی فیتے کاٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے