کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈان میں 15جولائی تک توسیع کردی ہے،سندھ میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاءون میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی تک صوبے میں لاک ڈاءون رہے گا ۔ کورونا کا پھیلاءو روکنے کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کا تسلسل جاری ہے ۔ صوبے بھر میں لاک ڈاءون کی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 15 جولائی تک بند رہیں گے، بیوٹی پارلرز، بیوٹی سیلون پر پابندی برقرار رہے گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی، سماجی، مذہبی، عوامی اجتماعات اور تقاریب پر بھی پابندی ہوگی ۔ اسی طرح لاک ڈاون کی پابندی کا اطلاق شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالزریسٹورنٹ بندپر بھی ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما گھر، تھیٹر، تفریحی و سیاحتی مقامات، انڈور اسپورٹس کلب، جم، کھیلوں کے ٹورنامنٹس پر پابندی بھی برقرار رہے گی، جبکہ مزارات پر اجتماعات کا انعقاد بھی بدستور ممنوع ہوگا ۔ اس کے علاوہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر 15جولائی تک پابندی عائد کی گئی ہے تاہم شام سات بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی ، ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی ۔
Akhbar e nau The News Portal