سیالکو ٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کشیدگی اور فائرنگ کے باعث 2افراد جاں بحق اور دیگر 3زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے پولنگ اسٹیشن گوئندکے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے تعلق رکھنے والے دو کارکن دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی جبکہ عینی شاہدین نے کہا کہ علاقے میں اسلحے کی سرعام نمائش ہوتی رہی اور کہیں بھی قانون کی بالادستی نظر نہیں آئی۔ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
Akhbar e nau The News Portal