کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔خط میں بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے،
فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور،آفس اور سپورٹنگ اسٹاف معاونت کرینگے۔بھارتی حکومت کی تجاویز کے مطابق ایدھی ٹیم کسی بھی حساس علاقے میں کام کرسکتی ہے۔فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔
Akhbar e nau The News Portal