نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔
Akhbar e nau The News Portal