اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شاہی جوڑا (آج) پیر کی شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا،پرنس ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائےگا،وفاقی وزیر، حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے ،نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائےگا،منگل کو شاہی جوڑے کی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے،برطانوی شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین اور طبی ماہرین کے علاوہ 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔
Akhbar e nau The News Portal