Home / تازہ ترین / افغانستان: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا 62 نمازی شہید

افغانستان: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا 62 نمازی شہید

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک )فغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکے کے بعد 62 نمازی شہید ہو گئے۔ پاکستان نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ننگر ہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا، اس دوران 62 نماز شہید ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 62 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، خدشہ ہے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے ننگر ہار کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں بم دھماکے سے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان غم کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے